پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے فینز سے اپیل کردی۔ گزشتہ دنوں نازش جہانگیر نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا تھا، اس دوران ایک مداح نے اداکارہ سے سوال کیا تھا کہ اگر کپتان بابر اعظم اُنہیں شادی کی پیشکش کریں گے تو اُن کا جواب کیا ہوگا؟ مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے نازش جہانگیر نے کہا تھا وہ بابر اعظم کی پیشکش قبول کرنے کے بجائے معذرت کرلیں گی، اداکارہ کا یہ بیان جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو بابر اعظم کے مداحوں نے اُن پر کڑی تنقید کی۔ اب نازش جہانگیر نے ٹرولنگ سے تنگ آکر بابر اعظم کے مداحوں کے لیے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ نازش جہا نگیر نے کہا کہ جس کو بھی میری بات بُری لگی ہے وہ بابر اعظم کو اپنی بہن کا رشتہ دے دیں لیکن براہِ کرم! میری جان چھوڑ دیں۔ اس سے قبل نازش جہانگیر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا تھا کہ بابراعظم کے مداح ٹریگر ہوگئے ہیں اور دل کھول کر منفی پہلو اجاگر کر رہے ہیں، بابر بھائی ہم سب کے بھائی ہیں! میرا کرکٹرز سے کوئی لینا دینا نہیں، خوامخواہ میرے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ نازش جہانگیر نے سوال و جواب کے اس سیشن کے بعد اپنا آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پبلک سے پرائیوٹ کردیا تھا، بعدازاں اُنہوں نے ناقدین کو جواب دینے کے لیے دوبارہ اپنا انسٹاگرام ہینڈل بپلک کردیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015