تھانہ سبزہ زار کی حدود میں اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ناصر خان نامی شخص نے دن دیہاڑے اداکارہ عروج خان کے گھر پر فائرنگ کی جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج پولیس نے حاصل کر لی ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر خان نامی شخص اسلحے کے زور پر اداکارہ سے تعلق استوار کرنے کا خواہاں تھا، وہ چند روز سے اسلحے کے زور پر اداکارہ کو دھمکا رہا تھا۔ لاہور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر خان کو گرفتار کرلیا، اس حوالے سے ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے اپنے بیان میں کہا کہ ملزم نے آج صبح اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کی تھی۔ ایس پی اخلاق الله تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل اداکارہ عروج خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ سے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ ایس پی اقبال ٹاؤن اخلاق الله تارڑ نے ایس ایچ او سبزہ زار کو فوری ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی جبکہ ایس ڈی پی او سبزہ زار کی سربراہی میں ٹیم تشکیل بھی دی گئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015