پاکستانی اسٹار ہمایوں سعید کی معروف اداکارہ صبور علی کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان میں اقرا عزیز کے شوہر یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی مزاحیہ تھیٹر پلے ‘ہوٹل جانِ جاناں’ نشر کیا جا رہا ہے۔ اس مزاحیہ تھیٹر پلے کو دیکھنے کے لیے آئے روز پاکستانی شوبز شخصیات آرٹس کونسل آف پاکستان تشریف لاتی ہیں جن میں کئی بڑے بڑے فنکاروں کے بھی شامل ہیں۔ اس ایونٹ کی چند ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں سے ایک ویڈیو نے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔ یہ وائرل ویڈیو سُپر اسٹار ہمایوں سعید اور اداکارہ صبور علی کی ہے جس میں دونوں فنکاروں کو بےتکلف ہوتے ہوئے دِکھایا گیا ہے۔ مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمایوں سعید نے پہلے صبور علی کو گلے لگایا اور پھر اُن کے چہرے پر بوسہ بھی دیا۔ ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ہمایوں سعید اور صبور علی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، صارفین نے دونوں فنکاروں کی بےتکلفی کو نامناسب اور گھٹیا عمل قرار دیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015