تُرکش فلموں اور ڈراموں کے معروف اداکار چاگلار ارطغرل نے اپنے اساتذہ سے بچپن کا انتقام لے لیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق تُرک اداکار چاگلار ارطغرل نے اپنے اساتذہ سے بچپن کا انتقام لینے کے لیے اپنے اسکول کی عمارت خریدی اور پھر وہ عمارت گِرا دی۔ چاگلار ارطغرل نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی دو تصاویر پوسٹ کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اسکول کی زمین بوس عمارت کے سامنے پوز دیے کھڑے ہیں۔ اداکار نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ وہ بچپن میں اسی اسکول میں زیرِ تعلیم تھے اور اسکول کے اساتذہ نے سبق یاد نہ کرنے پر کئی بار اُنہیں مارا تھا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنے اساتذہ سے اُس مار کا انتقام لینا چاہتے تھے، اسی لیے اسکول کی عمارت خرید کر زمین بوس کردی۔ چاگلار ارطغرل کی پوسٹ پر جہاں کچھ صارفین نے اُنہیں تنقید کا نشانہ بنایا تو وہیں کچھ صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ اسکول 2 سال قبل ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں تباہ ہوگیا تھا اور اداکار نے اپنی پوسٹ میں مذاق کیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015