پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرارالحق نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران ابرارالحق سے پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں کبھی پڑوسی ملک بھارت سے کام کی آفر ہوئی ہے؟ جس پر گلوکار نے کہا کہ مجھے بھارت سے کئی میوزک البمز کی پیشکش ہوئیں لیکن مجھے اُن کے کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں۔ ابرارالحق نے کہا کہ کنٹریکٹ کی شرائط میں تھا کہ مجھے مقبوضہ کشمیر اور دیگر موضوعات پر کوئی بات نہیں کرنی جس کی وجہ سے میں نے بھارت سے ملنے والی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ بھارت جیسا ملک، جو آزادی اظہار پر یقین رکھتا ہو، اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔ ابرارالحق نے کہا کہ مجھے بھارت کی معروف کمپنی نے فلم کی پیشکش بھی کی تھی، اُس فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف بھی شامل تھیں لیکن میں نے پیشکش قبول نہیں کی تھی۔ گلوکار نے کہا کہ جب میرے دوستوں کو معلوم ہوا تو وہ مجھے تنگ کرنے لگے تھے کہ اگر تمہیں فلم نہیں کرنی تو ہمیں کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں کام کرنے بھیج دو۔ اُنہوں نے کہا کہ جب میں نے بھارتی کمپنی کو انکار کیا تو اُس کمپنی نے کہا کہ ہمیں آج تک کسی بھی فنکار نے انکار نہیں کیا، آپ پہلے فنکار ہو جس نے ہماری آفر ٹھکرائی ہے۔ ابرارالحق نے مزید کہا کہ یو یو ہنی سنگھ نے بھی میرے ساتھ کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا، اس کے علاوہ دیگر بھارتی پنجابی گلوکاروں کے ساتھ بھی رابطہ رہتا ہے، وہاں لیجنڈز گلوکار ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015