پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی۔ حال ہی میں صنم سعید نے اپنے شوہر اور اداکار محب مرزا کے ٹاک شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف مضوعات پر بات چیت کی۔ دوران شو میزبان محب مرزا نے اپنی اہلیہ و اداکارہ صنم سعید سے پوچھا کہ آپ اب ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں؟ جس پر اداکارہ نے کہا کہ میرے پاس وقت نہیں ہے کیونکہ میں آج کل دوسرے پراجیکٹس میں کافی مصروف ہوں، اسی وجہ سے ڈراموں میں نظر آرہی۔ صنم سعید نے کہا کہ میں ان دنوں سیریز میں بھی کام کررہی ہوں اور مجھے جن ڈراموں کی آفر ہوتی ہے، اُن کی اسکرپٹ مجھے پسند نہیں آتی، اسی وجہ سے میں وہ کردار ادا کرنے سے معذرت کرلیتی ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ مجھے ڈراموں کے لیے دو ایسے کردار آفر ہوئے تھے جو مجھے بہت پسند آئے اور میں شدت سے اُن پراجیکٹس میں کام کرنا چاہ رہی تھی لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے وہ کردار نہیں کرسکی۔ واضح رہے کہ مارچ 2023 میں محب مرزا اور صنم سعید نے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی، ان دونوں فنکاروں کی یہ دوسری شادی ہے۔ محب مرزا اس سے قبل آمنہ شیخ سے اور صنم سعید فرحان حسن سے شادی کرچکی ہیں جن سے ان دونوں کی علیحدگی ہوچکی ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- سفید موزوں کے داغ دھبے دور کرنے کا آسان طریقہ
- زیتون کے تیل کا ایک اور بڑا فائدہ سامنے آگیا
- 9 مئی کو اقتدار پرستوں نے وہ کر ڈالا جو دشمن بھی نہ کرسکا: مریم نواز
- 9 مئی کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا: آئی ایس پی آر
- وزیراعظم شہباز شریف نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015