اپنی بے باکی کی وجہ سے مشہور پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر استغفراللہ پڑھتے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شو کے میزبان نے متھیرا سے پوچھا کہ جب آپ جہاز میں سفر کرتی ہیں تو دو سے تین گھنٹے کی پرواز کے دوران لوگوں کا آپ کو دیکھ کر رد عمل کیا ہوتا ہے؟ اس دوران لوگ خوشی سے بھاگ کر آپ سے ملنے آتے ہیں؟ میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے متھیرا نے کہا کہ میری زندگی میں ایسے لوگ نہیں جو مجھے دیکھ کر بھاگ کر مجھ سے ملنے آئیں لیکن دورانِ پرواز ایک چیز بہت دیکھی ہے کہ زیادہ تر لوگ مجھے دیکھ کر سبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں۔ متھیرا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ لوگ مجھے دیکھ کر یہ کیوں کہتے ہیں لیکن میں نے تو یہی سُنا ہے جبکہ جہاز کا عملہ میرے ساتھ بہت اچھے سے پیش آتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسٹار بننا بہت اچھی بات ہے کیونکہ ہم اسٹارز کبھی بھی لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہوتے اور ہمیں خاص عزت دی جاتی ہے۔ متھیرا نے مزید کہا کہ ہمیں کسی بھی جگہ کے عملے کی طرف سے بہت پیار ملتا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ مجھ سمیت ہر اسٹار کو اس پیار کی قدر کرنی چاہیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آغا علی مشکل میں
- 9 مئی کو بغاوت، ملک و فوج میں تقسیم کی کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی: وزیراعظم
- 9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، آرمی چیف
- کوانٹم کمپیوٹر کوغلطیوں سے پاک بنانے کے لیے خالص سیلیکون بنا لیا
- محمد عامر کو آئرلینڈ کے ویزے کی منظوری دیدی گئی، جلد روانگی کا امکان
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015