60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ 2024 کا ٹائٹل جیت کر عمر اور خوبصورتی کے دقیانوسی تصورات کو توڑ دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والی 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ‘مس یونیورس بیونس آئرس’ کا جیت اپنے سر سجانے کے بعد مس ارجنٹائن 2024 کے لیے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔ 60 سالہ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز مئی 2024 میں ہونے والے مس یونیورس ارجنٹائن کے مقابلے میں بیونس آئرس کی نمائندگی کریں گی، اس سے قبل مِس یونیورس کے مقابلے میں صرف 18 سے 28 برس تک کی خواتین حصہ لینے کی اہل تھیں۔ تاہم، مِس یونیورس مقابلے کا اہتمام کرنے والے ادارے نے رواں سال کی شروعات میں اعلان کیا تھا کہ اب اس مقابلے میں 28 سال سے زیادہ عُمر کی خواتین بھی بطورِ اُمیدوار حصہ لے سکتی ہیں۔ الیجینڈرا ماریسا روڈریگز نے ٹائٹل جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں مقابلہ حسن میں اپنے نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں، مجھے خوشی ہے کہ ججز نے میری عُمر کے بجائے میرے جذبے اور اعتماد کو دیکھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیجینڈرا ماریسا روڈریگز پیشے کے اعتبار سے وکیل اور صحافی ہیں جبکہ اُن کا تعلق ارجنٹائن کے صوبہ بیونس آئرس کے دارالحکومت لا پلاٹا سے ہے۔ واضح رہے کہ اگر الیجینڈرا ماریسا روڈریگز مئی میں ہونے والے مس ارجنٹائن کا مقابلہ جیت گئیں تو وہ ستمبر 2024 میں ہونے والے ‘مس یونیورس’ مقابلے میں حصہ لیکر ارجنٹائن کی نمائندگی کریں گی۔ مس یونیورس کا مقابلہ رواں برس ستمبر میں میکسیکو میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے حسینائیں شرکت کریں گی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- آئی ایم ایف نے پاکستان کو درپیش معاشی خطرات سے خبردار کردیا
- پاک فوج میں تین میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدے پر ترقی
- سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان مؤخر
- بابر اعظم نے کوہلی کا اہم ریکارڈ برابر کر دیا
- اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے فلسطین کے مستقل رکن بننے کی اہلیت کو تسلیم کرلیا
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015