پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا جبکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی سامنے آگئی ہے۔ فلم ’دی گلاس ورکر‘ مانو اینیمیشن اسٹوڈیوز اور مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے تیار کی گئی ہے جبکہ اس فلم کے ہدایتکار عثمان ریاض ہیں۔ ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر انگریزی زبان میں ریلیز کیا گیا ہے، فلم کی کہانی وِینسنٹ نامی ایک ایسے لڑکے کے گِرد گھومتی ہے جس کے والد کانچ کے فن پارے تیار کرنے میں مہارت رکھتے ہیں اور اپنے اسی ہُنر کے ذریعے روزگار کماتے ہیں۔ وِینسنٹ بھی والد سے فن پارے کا ہُنر سیکھنے کی کوشش کرتا ہے اور اسی دوران، وِینسنٹ کی دوستی اُن کی دکان پر آنے والی الیز نامی لڑکی سے ہوجاتی ہے، وہ الیز کو کانچ کے دلکش فن پارے بھی تحفے میں دیتا ہے، وقت گزرنے کے ساتھ دونوں کی دوستی مضبوط ہوجاتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ‘دی گلاس ورکر’ کو رواں سال 26 جولائی کو پاکستان بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فلم کی تیاری میں زیادہ تر نوجوان اور باصلاحیت فنکاروں نے حصہ لیا ہے جن میں 52 فیصد خواتین شامل ہیں۔ ’دی گلاس ورکر‘ کو اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول 2024 میں مقابلے کے لیے بھی منتخب کیا گیا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میں جاپان نے پاکستان کو شکست دے دی
- محنت رنگ لے آئی، دماغی کینسر کا علاج ہوا اب ممکن،
- ٹی وی پر سب سے زیادہ کمائی میری ہے، آفتاب اقبال آپے سے باہر
- گائے پاگل ہو گئی، وائرس چاروں طرف پھیل گیا،احتیاط کریں
- کھانے میں اوپر سے نمک چھڑکنا جان لیوا ہو سکتا ہے: نئی تحقیق میں انکشاف
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015