عراق کے دارالحکومت بغداد میں مشہور خاتون ٹک ٹاک اسٹار غفران سوادی المعروف ام فہد کو نامعلوم ملزم نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع زیونہ میں ام فہد کو ان کے گھر کے باہر اُس وقت قتل کیا گیا جب وہ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو رہی تھیں۔ واقعے کی منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ آور سیاہ کپڑوں میں سر پر ہیلمٹ پہن کر مقتولہ کی گاڑی کے قریب آتا ہے۔ حملہ آور نے موقع دیکھ کر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ام فہد گاڑی کے اندر ہی جاں بحق ہو گئیں۔ عراقی وزارت داخلہ کے مطابق قتل کی واردات کی تحقیقات کیلیے ٹیم تشکیل دی ہے جو پتا لگانے کی کوشش کرے گی کہ ٹک ٹاک اسٹار کو کیوں قتل کیا گیا۔ ٹک ٹاک اسٹار کا اصل نام غفران سوادی ہے تاہم وہ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر ام فہد کے نام سے مشہور ہیں۔ ٹک ٹاک پر ان کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ گزشتہ سال فروری میں ام فہد کو پلیٹ فارم پر نازیبا ویڈیوز اپلوڈ کرنے کے جرم میں چھ سال کی سزا بھی سنائی گئی تھی۔ اس کے علاقہ پانچ دیگر سوشل میڈیا اسٹارز کو دو سال قید کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- اب موبائل پر کال کرنا ہو گیا مشکل، 100روپے کے بیلنس میں سے 90 روپے ٹیکس کٹوتی ہوگی
- تقریب کے دوران فائرنگ، 3 افراد ہلاک اور 15 زخمی
- قومی، صوبائی اسمبلیوں کے 77 ارکان کی رکینت کیوں معطل کی گئی؟ اہم وجہ سامنے آگئی
- سستی روٹی، بجلی ایسا مطالبہ ہے جن سے کوئی انکار نہیں کرسکتا: وزیراعظم آزاد کشمیر
- عمران خان کا شیر افضل مروت کے متعلق بڑے بیان سے پارٹی میں نئی بحث چھڑ گئی
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015