بھارت کے معروف کامیڈین ’ کپل شرما‘ کی کامیابی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، ان کا پروگرام نہ کہ بھارت میں بلکہ پاکستان میں بھی بے حد شوق سے دیکھا جا تا ہے لیکن حال ہی میں انہوں نے نیٹ فلیکس کے پلیٹ فارم پر نئے سفر کا آغاز کیاہے جو کہ صارفین کی جانب سے بے حد پسند… بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال 30 مارچ سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے ‘دی گریٹ انڈین کپل شو’ کی اب تک پانچ اقساط آچکی ہیں جن میں اب تک چند بالی ووڈ اسٹارز رنبیر کپور، نیتو کپور، امتیاز علی، دلجیت دوسانجھ، پرینیتی چوپڑا اور عامر خان بطورِ مہمان آچکے ہیں۔ اب کامیڈی شو کے معاوضے سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آئی ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ کپل شرما نے شو کی 5 اقساط کے لیے 26 کروڑ روپے کی بھاری رقم بطورِ معاوضہ وصول کی ہے یعنی کپل شرما ایک قسط کے لیے 5 کروڑ روپے سے زائد کا معاوضہ لیتے ہیں۔ سنیل گروور فی قسط 25 لاکھ روپے معاوضہ وصول کر رہے ہیں جبکہ ارچنا پورن سنگھ، جو عام طور پر سامعین کے درمیان بیٹھتی ہیں وہ فی قسط 10 لاکھ روپے لے رہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردا اور راجیو ٹھاکر کو بالترتیب 10 لاکھ، 7 لاکھ، اور 6 لاکھ روپے فی قسط معاوضہ مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ کامیڈین سنیل گروور نے 6 برس کے بعد دوبارہ سے کپل شرما کے کامیڈی شو میں واپسی کی ہے، یہ دیکھ کر اس شو کے مداح بھی کافی خوش ہوگئے ہیں۔سال 2018 میں آسٹریلیا سے واپسی پر ایک فلائٹ میں دونوں فنکاروں کا جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد سنیل ’دی کپل شرما شو‘ سے علیحدہ ہوگئے تھے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- وفاقی وزیرطارق بشیر چیمہ کی رکنیت سیشن کے اختتام تک معطل
- چیف جسٹس پاکستان نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کی تفصیلات طلب کرلیں
- موسم گرما کی تعطیلات سے قبل اسکولوں کے اوقات کار تبدیل
- کراچی میں سی ٹی ڈی اور وفاق کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار
- پاکستان چین سے 15 ارب ڈالر قرض ادائیگی کیلئے 5 سال توسیع کا خواہاں
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015