معروف اداکار بلال عباس اور خوبرو اداکارہ درفشاں سلیم کی ٹوئننگ نے سب کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ گزشتہ شب بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’عشق مرشد‘ کی آخری قسط سینما گھروں میں دکھائی گئی جس کی سکریننگ میں شبرا اور شاہ میر کا مرکزی کردار ادا کرنے والے بلال عباس اور درفشاں بھی دیگر کاسٹ کے ہمراہ شریک ہوئے۔ اس ایونٹ کے لیے دونوں نے سفید جوڑوں کا انتخاب کیا، ٹوئننگ کرتے تصاویر سامنے آئیں تو بلال عباس کے ساتھ ماضی میں ہیروئن بننے والی یمنیٰ زیدی اور سجل علی نے بھی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ ٹوئننگ کرتی تصاویر بلال عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیں اور ساتھ کیپشن میں چاہنے والوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ ڈرامہ سیریل عشق مرشد میں درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، اس ڈرامے نے ناصرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کافی پذیرائی حاصل کی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015