اداکارہ درفشاں سلیم کو ایک تقریب میں خاتون مداح کی جانب سے گال پر بوسہ دیے جانے کی مختصر ویڈیو وائرل ہوگئی۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو اداکارہ کی جانب سے اپنے مقبول ڈرامے عشق مرشد کے پریمیئر میں شرکت کرنے کی تقریب کی ہے۔ عشق مرشد کا پریمیئر 3 مئی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد ہوا تھا، جس میں اداکارہ بلال عباس خان اور دیگر کاسٹ کے ہمراہ تقریب میں شریک ہوئی تھیں۔ ان کے ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کو بھی تین مئی کو سینما میں دکھایا گیا اور ان کی اداکاری کو بھی سراہا گیا۔ ڈرامے کے پریمیئر کے دوران درفشاں سلیم اور بلال عباس خان مداحوں کے ساتھ گھل مل گئے اور اس دوران مداح ان کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بھی بنواتے دکھائی دیے۔ تقریب کے دوران درفشاں سلیم کے ساتھ بھی متعدد خواتین و مرد مداحوں نے تصاویر اور ویڈیوز بنوائیں جب کہ ایک خاتون کی جانب سے سیلفی لینے کے بعد اداکارہ کو بوسہ دینے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے خاتون مداح اداکارہ کے پاس آکر ان کے ساتھ سیلفی بنواتی ہیں اور پھر فوری طور پر انہیں گال پر بوسہ دے دیتی ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مداح کی جانب سے گال پر بوسہ دیے جانے پر اداکارہ چونک جاتی ہیں اور خود کو خاتون سے دور کرتی ہیں۔ بعد ازاں ویڈیو میں درفشاں سلیم کو تقریب سے تیزی سے نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون مداح کی جانب سے اداکارہ کو گال پر بوسہ دینے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ماحوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جب کہ بعض نے خاتون مداح کی محبت کو حرکت قرار دیا اور کہا کہ خاتون کو ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015