بطورِ چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کی شروعات کرنے والے نوجوان پاکستانی اداکار زوہاب خان نے ٹک ٹاکر و اداکارہ وانیہ ندیم سے نکاح کرلیا۔ گزشتہ روز 5 مئی کو کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ زوہاب خان نے اپنے نکاح کے خاص موقع پر سفید رنگ کا کُرتا پاجامہ زیب تن کیا جبکہ اُن کی دلہنیا وانیہ ندیم بھی سفید رنگ کے خوبصورت لہنگے میں بہت ہی حسین لگ رہی تھیں۔ اس جوڑی کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جہاں مداحوں کی جانب سے نوجوان جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی مبارکباد دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ View this post on Instagram A post shared by All Social Media Channel ASMC (@all_social_media_channel) واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں زوہاب خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی اور وانیہ ندیم کی شادی کا عندیہ دیا تھا۔ پوڈ کاسٹ کے میزبان نے زوہاب خان کی شادی سے متعلق سوال پوچھا تھا جس پر اداکار کا کہنا تھا کہ اُن کا اگلے تین ماہ یا ایک ماہ کے اندر شادی کرنے کا ارادہ ہے۔ یاد رہے کہ زوہاب خان کا تعلق کراچی سے ہے، اُنہوں نے بطورِ چائلڈ آرٹسٹ شوبز میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں عمر دادی اور گھر والے، میں ماں اور وہ، کاش میں تیری بیٹی نہ ہوتی، پرفیوم چوک، نہ کہو تم میرے نہیں اور عبداللہ پور کا دیوداس سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔ ڈراموں کے علاوہ، زوہاب خان نے اینی میٹڈ فلم ‘3 بہادر’ میں بھی کام کیا اور وہ اپنے ریپ سانگ ‘مائی اسٹوری’ کے ذریعے گلوکاری کی دُنیا میں بھی قدم رکھ چکے ہیں۔ دوسری جانب وانیہ ندیم معروف ٹک ٹاک اسٹار ہیں جبکہ اُنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اداکاری کی دُنیا میں قدم رکھا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015