پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے نئی پوسٹ شیئر کرکے ڈھکے چھپے الفاظ میں اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے دوسری شادی کا عندیہ دے دیا۔ اداکارہ نے اپنی نئی انسٹاپوسٹ میں مختلف تصاویر پر مشتمل ویڈیو شیئر کی ہے۔ مذکورہ ویڈیو میں تفریحی مقام ایفل ٹاور نظر آ رہا ہے جس کے سامنے دو ہاتھ نظر آ رہے ہیں، غالباً ان میں سے ایک اداکارہ کا ہے جس میں منگنی کی انگوٹھی موجود ہے جبکہ دوسرا کسی مرد کا ہے۔ 52 سالہ اداکارہ نے اپنی ہاتھوں میں ہاتھ تھامے مذکورہ ویڈیو پر مشتمل پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’بِگننگ‘ یعنی ’آغاز‘ اور ساتھ ہی نیلے رنگ کا دل والا ایموجی بھی شیئر کیا ہے۔ جویریہ عباسی کی پوسٹ منظر عام پر آتے ہی ان کی بہن و اداکارہ انوشے عباسی سمیت دیگر ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے منگنی کی خوشی میں مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سے ہوئی تھی، ان کی ایک بیٹی عنزیلہ عباسی ہے، جس کی شادی انہوں نے گزشتہ برس کی ہے۔ اداکارہ جویریہ عباسی اور شمعون عباسی کی شادی کے 12 برس بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015