پاکستانی اداکارہ در فشاں سلیم کو خاتون مداح کی جانب سے چہرے پر بوسہ دینے کی مختصر ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔ مذکورہ ویڈیو مقبول ڈرامے عشق مرشد کے پریمیئر کی ہے جس میں ڈرامے کی ہیروئن درفشاں سلیم اور ہیرو بلال عباس خان نے شرکت کی۔ ڈرامے کا پریمیئر 3 مئی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوا، جس میں بلال عباس اور در فشاں سمیت دیگر کاسٹ نے شرکت کی۔ ڈرامے کی آخری قسط کو بھی تین مئی کو سنیما میں دکھایا گیا تھا۔ پریمیئر کے دوران مداحوں کو بلال عباس اور در فشاں سلیم کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بناتے دیکھا گیا، اسی دوران ایک خاتون نے اداکارہ کے ساتھ سیلفی بنوائی۔ خاتون نے سیلفی بنانے کے بعد درفشاں سلیم کو گال پر بوسہ دے ڈالاجس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بعدازاں دیکھا گیا کہ اس حرکت کے بعد اداکارہ فوراً خود کو مداح سے دور کرتی ہیں اور تیزی سے ہجوم سے نکل جاتی ہیں۔ خاتون مداح کی اس حرکت کو سوشل میڈیا صارفین نے غیر اخلاقی قرار دیا اور کہا کہ لوگوں کو اداکاروں کی پرائیویسی کا خیال رکھنا چاہیے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015