اداکارہ امر خان نے انکشاف کیا ہے کہ پڑھائی کے دوران انہیں ایک مرتبہ بھارت جانے کا موقع ملا تو سوچا ایئرپورٹ پر شاہ رخ خان میرے منتظر ہوں گے تاہم وہاں پہنچ کر میرے تمام خواب چکنا چور ہوگئے۔ امر خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ پڑھائی کے دوران ہی مجھے یونیورسٹی کی جانب سے پڑوسی ملک بھارت جانے کا موقع ملا تو میں خوشی سے نہال ہو گئی۔ اس خوشی کی وجہ یہ تھی کہ بچپن سے ہی مجھے بالی ووڈ کی د نیا دیکھنے کا شوق تھا، تو جب میں بھارت کے ائیر پورٹ پر اتری تو میرے خواب چکنا چور ہو گئے، وہاں میں نے میلے کوچیلے لوگ پھرتے دیکھے جنہوں نے سر پر خوب تیل لگایا ہوا تھا۔ اداکارہ امر خان نے بتایا کہ میں نے دل ہی دل میں سوچ لیا تھا کہ جیسے ائیرپورٹ پر اتروں گی تو شاہ رخ خان میرے انتظار میں کھڑے ہوں گے اور مجھے سمرن والا ماحول ملے گا۔ اس کے علاوہ یہ بھی حقیقت ہے کہ میں اس وقت کوئی اتنی خوبصورت بھی نہیں دکھتی تھی، میں ایسی لڑکی تھی جو ہمیشہ اپنی پڑھائی میں مگن رہتی تھی۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015