زوہاب خان اور معروف ٹک ٹاکر کا ملاپ، سوشل میڈیا میں دھوم

اداکار زوہاب خان اور معروف ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے نکاح کر لیا۔ اداکار زوہاب خان نے کیرئیر کا آغاز بطور چائلڈ آرٹس کیا، گزشتہ روز دونوں کے نکاح کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ عشق مرشد کی آخری قسط کی سینماؤں میں پرہجوم نمائش نکاح کی تقریب میں دونوں کے اہل خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی، اس موقع پر زوہاب خان اور معروف ٹک ٹاکر وانیہ ندیم نے سفید رنگ کے جوڑے پہن رکھے تھے۔ نوجوان اداکار نے سفید رنگ کا کرتا پاجامہ جبکہ ٹک ٹاکر نے سفید رنگ کا خوبصورت لہنگا پہن رکھا تھا جو ان کے حسن میں مزید اضافہ کر رہا تھا۔ ان کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لئے نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ زوہاب خان نے دسمبر2023ء میں اپنی اور وانیہ ندیم کی شادی کا عندیہ دیا تھا، انٹرویو میں میزبان اذلان شاہ نے ان سے شادی کا سوال کیا تھا جس کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ ان کا ایک ماہ یا تین ماہ کے اندر شادی کرنے کا ارادہ ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے وہاب خان نے بطور چائلڈ اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، وہ کئی ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں، اداکار نے اینی میٹڈ فلم تین بہادر میں بھی کام کیا ہے، ٹک ٹاکر وانیہ ندیم بھی اداکاری کا آغاز کر چکی ہیں۔