پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے مشہور و معروف میزبان مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ مرحوم شوہر کی وراثت سے حصہ لینے کیلئے متحرک ہو گئی ہیں لیکن چونکا دینے والی چیز ان کی جانب سے وکیل کو فیس کی مد میں دی جانے والی رقم ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی سائیٹ فیس بک پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دانیہ شاہ کو ایک وکیل کے ہمراہ دیکھا جا سکتا ہے ، ویڈیو میں وکیل اپنا تعارف کرواتے ہوئے بتاتا ہے کہ پوری دنیا مجھ سے میرا ذریعہ معاش پوچھتی ہے تو میں بتا دوں کہ میرا کام مجبوروں کی مدد کرنا ہے اور اس کے بدلے اللہ پاک میری مدد کرتا ہے اور پھر انکشاف کرتا ہے کہ دانیہ شاہ ان کے پاس آئی ہیں اور انہوں نے اپنے مرحوم شوہر کی وراثت سے حصہ لینے کی ذمہ داری مجھے سونپی ہے اور اس کے بدلے میں نے ان سے دو کروڑ روپے فیس مانگی ہے جس کی انہوں نے حامی بھر لی ہے ، اب میں دیکھتا ہوں کہ کون ان کا حصہ کھاتا ہے اور کیسے وہ ان کو ان کا حصہ نہیں دیتا ۔ واضح رہے کہ دانیہ شاہ مرحوم ممبر قومی اسمبلی اور معروف ٹی وی میزبان عامر لیاقت کی تیسری بیوی تھیں، دونوں کی ازدواجی زندگی تنازعات کا شکار بنی رہی ، دانیہ شاہ نے مبینہ طور پر عامر لیاقت کی متنازع اور نازیبا ویڈیو لیک کیں، جس کے بعد عامر لیاقت کافی غمگین دیکھائی دیئے ، پھر ایک موقع پر انہوں نے دانیہ کو معاف بھی کر دیا تھا لیکن پر اچانک سے تنہائی میں ان کی موت ہو گئی ۔ یہ بھی پڑھیں : حریم شاہ کی ایک اور ویڈیو وائرل
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015