انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر شیئر کرنے کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ انوشے عباسی کو اپنی تازہ تصاویر کو ذو معنی کیپشن کے ساتھ شیئر کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر اپنی متعدد تصاویر شیئر کیں، جن میں انہیں خوبصورت بولڈ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ نے تصاویر میں گلابی ٹی شرٹ اور جینز کی پینٹ پہن رکھی ہے جب کہ بعض تصاویر میں آئینے کے سامنے اپنی سیلفیاں لیتی بھی دکھائی دیں۔ اداکارہ نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے ذو معنی کیپشن لکھا کہ انہیں اسٹرابیری فلیور کے ساتھ دودھ پسند ہے۔ اداکارہ کی جانب سے ذو معنی کیپشن لکھے جانے اور بولڈ لباس پہننے پر صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں شرم دلانے کی کوشش کی۔ انوشے عباسی کی مذکورہ تصاویر وائرل پوگئی اور دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کی گئیں، جہاں صارفین نے اداکاروں کو لباس اور کیپشن پر آڑے ہاتھوں لیا۔ صارفین نے لکھا کہ سچ کہتے ہیں کہ غربت مرد کو جب کہ دولت عورت کو ننگا کردیتی ہے جب کہ بعض نے اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ سخت اور آستین کے بغیر والی ٹی شرٹ میں بلکل بھی اچھی نہیں لگ رہیں۔ کچھ صارفین نے اداکارہ کے لیے نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے اور اداکارہ سے سوال کیا کہ وہ مسلمان ہیں یا نہیں؟
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015