انڈیا کے نامور فلمی تجزیہ کار کمال راشد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور سیاستدان راگھو چڈا کے درمیان طلاق ہونے والی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کے آر کے نے لکھا کہ اداکارہ جلد اپنے شوہر سے الگ ہوجائیں گی اور راگھو کے پاس برطانیہ میں سیاسی پناہ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ کمال راشد خان نے مزید لکھا کہ اگر اداکارہ اپنے شوہر کے ساتھ ہی رہنا چاہتی ہیں تو انہیں بھی برطانیہ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے درخواست دینی ہوگی۔ کے آر کے کا کہنا تھا کہ اگر پرینیتی چوپڑا نے سیاسی پناہ کیلئے درخواست دی تو پھر وہ کبھی بھارت واپس نہیں آسکیں گی۔ واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈا نے گزشتہ برس 24 ستمبر کو شادی کی تھی اور حال ہی میں راگھو کی آنکھوں کا ایک پیچیدہ آپریشن بھی ہوا ہے۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015