کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے میں یوٹیوبر ملزم یاسر شامی کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، ملزمہ دانیا شاہ عدالت میں پیش ہوئی۔ ملزم قرار دیے جانے پر یوٹیوبر یاسر شامی نے عدالت میں سرنڈر کیا اور درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت نے یاسر شامی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ملزم یاسر شامی کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا بھی حکم دیا۔ قبل ازیں استغاثہ کے مطابق عدالت نے مقدمے میں پیش نا ہونے پر معروف یوٹیوبر یاسر شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ عدالت نے ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے بار بار طلبی کے باوجود ملزم یاسر شامی پیش نہیں ہورہے تھے۔ مقدمے میں گواہان کے بیانات قلم بند کیے جارہے ہیں۔ مقدمے کی ملزمہ دانیا شاہ ضمانت پر رہا ہیں۔ ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عامر لیاقت کی سابق اہلیہ سیدہ بشریٰ اقبال نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر وارنٹ گرفتاری کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب کیس میں دو افراد پر الزامات ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ پہلا الزام دانیہ ملک پر ہے جنہوں نے نازیبا ویڈیوز بنائیں اور ان کو جان بوجھ کر لیک کیا۔ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ نے دعویٰ کیا کہ یوٹیوبر یاسر شامی نے دانیہ ملک سے ویڈیوز حاصل کرکے اس اپنے چینل پر چلایا اور وہ وائرل ہوگئیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایف آئی اے یاسر شامی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرے گی اور عامر لیاقت کو انصاف ملے گا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015