پاکستانی ماڈل اور اداکارہ سعیدہ امتیاز نے کہا ہے کہ اُن کے مختصر لباس پر والدہ کو کوئی اعتراض نہیں بلکہ اُن کی والدہ ہی اُن کے لباس خریدتی ہیں۔ حال ہی میں سعیدہ امتیاز نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کی اسٹوری میں سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اداکارہ سے مختلف سوالات کیے۔ اسی دوران، ایک مداح نے سعیدہ امتیاز سے سوال کیا کہ آپ ہمیشہ ہی مختصر لباس پہنتی ہو، کیا آپ کی والدہ بولڈ لباس پر آپ کو کچھ نہیں کہتیں؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میری والدہ کو میرے لباس سے کوئی اعتراض نہیں بلکہ میری پیدائش کے پہلے دن سے لیکر اب تک میری خریداری والدہ ہی کرتی ہیں۔ سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میری والدہ کے لیے میں اور میری بہن اب بھی چھوٹی بچیاں ہیں تو وہ ہمیں بالکل بھی منع نہیں کرتیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ مجھے سپورٹ اور پیار کرنے والی فیملی ملی ہے۔ مداح کی جانب سے پوچھا گیا یہ سوال سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل ہورہا ہے جہاں صارفین کی جانب سے سعیدہ امتیاز پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اپنے کام سے جلد ہی شوبز انڈسٹری میں نام بنانے والی سعیدہ امتیاز کی پیدائش متحدہ عرب امارات میں ہوئی ہے، وہ متحدہ عرب امارات اور امریکا میں پلی بڑھیں جبکہ اداکاری اور ماڈلنگ کا شوق انہیں پاکستان لے آیا۔ سعیدہ امتیاز نے فلم ’قلفی‘، ’ریڈرم‘، ’تھوڑی سیٹنگ تھوڑا پیار‘، ’وجود‘، اور فلم ’کپتان‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے، عمران خان پر بننے والی فلم ’کپتان‘ میں سعیدہ امتیاز نے جمائما کا کردار ادا کیا تھا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- موٹاپے کے باعث اموات کی شرح میں اضافہ، نئی تحقیق میں انکشاف
- شدید گرمی کے باعث 22 سے 27 مئی تک ہیٹ ویو ایمرجنسی نافذ
- ہیٹ ویو کے پیش نظر تمام اسکول 7 روز کیلئے بند رکھنے کا اعلان
- انجیلو میتھیوز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- صدر مملکت اور وزیراعظم کا ایرانی صدرکی اندوہناک موت پرافسوس کا اظہار
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015