عالمی شہرت یافتہ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر اور اُن کی اہلیہ ہیلی بیبر بہت جلد اپنے پہلے بچے کا دُنیا میں استقبال کریں گے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹن بیبر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اہلیہ ہیلی بیبر کے ہمراہ لی گئیں چند تصاویر پوسٹ کیں۔ جسٹن بیبر نے ان تصاویر کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سُنائی کہ وہ اور ہیلی بیبر بہت جلد اپنے پہلے بچے کے والدین بننے والے ہیں۔ گلوکار کی جانب سے اعلان کے بعد ہالی ووڈ فنکاروں سمیت مداحوں نے اس جوڑی کو مبارکباد دی اور اُن کے بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ہیلی بیبر کے حمل کی خبر، اُس وقت سامنے آئی کہ جب یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ جسٹن بیبر کے ساتھ اُن کی ازدواجی زندگی کافی مسائل کا شکار ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر پہلے بچے کی پیدائش کی خبر پر بہت خوش ہیں، وہ اپنے خاندان کو بڑھانے اور پہلے بچے کو دنیا میں خوش آمدید کہنے کا انتظار نہیں کر سکتے۔ واضح رہے کہ کینیڈین پاپ اسٹار جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔
اہم خبریں
Recent Posts
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015