بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ڈیزائنر گوری خان کی شادی کو 3 دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزرچکا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہ رخ کے مسلمان ہونے کی وجہ سے گوری کے والدین ابتدائی دنوں میں اس شادی کے خلاف تھے؟ ماضی میں بالی وڈ ڈائریکٹر کرن جوہر کے شو’ کافی ود کرن‘میں گوری خان بھی اپنی مذہب تبدیلی کے بارے میں گفتگو کرچکی ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تاحال بھی وائرل ہے۔ اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گوری خان کا کہنا تھا کہ آریان خان میں شاہ رخ اس قدر پائے جاتے ہیں کہ مجھے لگتا ہے کہ آریان خان شاہ رخ خان کے مذہب کو فولو کریں گے، وہ ہمیشہ یہی کہتا ہے کہ ‘میں ایک مسلمان ہوں’ اور جب وہ یہ بات میری امی کو بتاتاہے تو وہ تھوڑی افسردہ ہوجاتی ہیں اور سوال کرتی ہیں کہ اس کا کیا مطلب ہے؟ لیکن یہ سچ ہے۔ گوری خان نے کہا کہ شاہ رخ میرے مذہب کی توہین نہیں کریں گے کیونکہ ہماری زندگیوں میں ایک توازن قائم ہے، میں بھی شاہ رخ کے مذہب کا احترام کرتی ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میں مذہب تبدیل کرکے مسلمان ہو جاؤں گی، میں اس پر یقین نہیں رکھتی، ہر شخص انفرادی حیثیت رکھتا ہے ہر شخص کو ایک مذہب فولو کرنے کا حق ہے لہٰذا میرا خیال ہے کہ اس میں کوئی زبردستی نہیں ہونی چاہیے۔ اس سے قبل ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے بھی کہا تھا، ’ہم نے کبھی ہندو مسلم پر بحث نہیں کی، م یری بیوی ہندو ہے، میں مسلمان ہوں اور میرے بچے، جب وہ اسکول جاتے ہیں تو یہ سیکھتے ہیں کہ مذہب کیا ہے، جب میری بیٹی چھوٹی تھی تو اس نے مجھ سے ایک بار پوچھا، ‘پاپا، ہم کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں؟’ میں نے اسے کہا کہ ہم انڈین ہیں،کوئی مذہب نہیں ہے لیکن ایسا بھی نہیں ہونا چاہیے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے گوری خان سے 1991 میں شادی کی تھی جوڑٰے کے تین بچے آریان، سہانا اور ابراہم ہیں۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- تیل اور مردہ کھال سے بھرے اپنے پرانے گدے کو کیسے صاف کریں؟
- الٹرا پراسیسڈ غذاؤں سے انسانی رانوں میں خطرناک تبدیلی، ماہرین نے وارننگ دے دی
- وزیراعظم آج سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے
- صبح خالی پیٹ دو سیب کھانا جگر کی صحت کو برقرار رکھنے کاموثر طریقہ ہے، ماہرین
- لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ
ہمارا فیس بک پیج
خصوصی فیچرز
Archives
- April 2026
- March 2026
- February 2026
- January 2026
- December 2025
- November 2025
- October 2025
- September 2025
- August 2025
- July 2025
- June 2025
- May 2025
- April 2025
- March 2025
- February 2025
- January 2025
- December 2024
- November 2024
- October 2024
- September 2024
- August 2024
- July 2024
- June 2024
- May 2024
- April 2024
- March 2024
- February 2024
- January 2024
- December 2023
- November 2023
- October 2023
- September 2023
- August 2023
- July 2023
- June 2023
- May 2023
- April 2023
- March 2023
- February 2023
- January 2023
- December 2022
- November 2022
- October 2022
- September 2022
- August 2022
- November 2016
- May 2016
- November 2015
- June 2015






