ملک میں بجلی کے بریک ڈاؤن پر تو کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا ہے لیکن اس بارے میں سوشل میڈیا پر تبصرے کم نہیں ہورہے۔
جمعرات (13 اکتوبر)کی صبح ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھی دلچسپ تبصرے کئے جانے لگے۔
عمران خالد نے لکھا کہ پاکستان میں ’بجلی آگئی‘ کی آواز ’ آئی لو یو ٹُو بے بی ’ سے زیادہ خوشی دیتی ہے
In Pakistan “Light agai” gives you more happiness than “i love you too baby”#electricity
— Imrawn Khalid (@IK1x_) October 13, 2022
ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ بھارتی سیریز سی آئی ڈی کے معروف کردار ’دیا‘ کی تصویر شیہئر کرتے ہوئے لکھا کہ شدید گرمی میں بجلی کی بندش کا شکار کراچی والوں کی نایاب تصویر۔
Are we really living in 2022? There is no electricity, no roads and no peace.#electricity
— Muhammad. (@MuhammadBalochh) October 13, 2022
محمد بلوچ نے لکھا کہ کیا ہم واقعی 2022 میں رہ رہے ہیں؟ نہ بجلی ہے نہ سڑکیں اور نہ ہی امن۔
سپنا سیوانی ایڈووکیٹ نے لکھا کہ صبح سے بجلی نہیں ہے۔اس ملک کا کیا ہوا ہوگا۔
صبح سے بجلی نہیں ہے۔اس ملک کا کیا ہوا ہوگا ?~#electricity
— Sapna Sewani Advocate (@SewaniSapna) October 13, 2022
دعا راؤ کہتی ہیں کہ جیئے تو جیئیں کیسے بن لائٹ کے؟ یہ کیا ڈراما ہے صبح سے یہ وقت ہوگیا کیا اب اس کو بھی بھول جائیں ہم؟





