بھارتی ٹیم پاکستان سے فتح کے بعد نیدرلینڈز کے خلاف اپنا دوسرا میچ بھی جیت چکی ہے اور گروپ میں سرفہرست موجود ہے۔
نیدر لینڈ کے خلاف جہاں بھارتی بلے بازوں روہت شرما، ویرات کوہلی اور سوریا کمار یادیو نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے توجہ سمیٹی وہیں اسٹیڈیم میں موجود ایک شخص بھی کیمروں کی آنکھ سے محفوظ نہ رہا۔
اسٹیڈیم میں ایک تماشائی نے میچ کے دوران ایک لڑکی کو شادی کی پیشکش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو آئی سی سی کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے ’ اس نے ہاں کردی‘ کے کیپشن سے شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکے نے دوران میچ لڑکی کو شادی کی پیشکش کی جسے لڑکی کی جانب سے قبول بھی کرلیا گیا۔
وائرل ویڈیو میں لڑکے کی جانب سے لڑکی کو پروپوز کرتے اور انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔






