بہن کو سفر سے روکنے کیلئے بھائی نے جہاز میں بم کی افواہ پھیلادی

بھارتی ریاست تمل ناڈو کے شہر چینائی میں بھائی نے اپنی چھوٹی بہن کو سفر سے روکنے کے لیے جہاز میں بم نصب ہونے کی افواہ پھیلا دی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چینائی میں نجی ایئرلائن کی پرواز دبئی روانگی کے لیے تیار تھی کہ پولیس کنٹرول روم کو ایک شخص نے فون کرکے بتایا کہ طیارے میں بم نصب ہے۔
اس فون پر پر ایئرپورٹ میں بھاگ دوڑ مچ گئی۔ بورڈنگ کا عمل روک کر مسافروں کو محفوظ ایریا میں منتقل کردیا گیا۔ 60 مسافر جہاز میں سوار ہوچکے تھے انھیں اتار لیا گیا اور جہاز کو رن وے سے دور محفوظ پر لے جایا گیا اور چیکنگ شروع کی گئی۔
چھے گھنٹے کی اس جدوجہد کے بعد بم ہونے کی اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ ڈیٹا کی مدد سے کال کرنے والے شہری کو حراست میں لے لیا گیا جس نے بتایا کہ اس نے ایسا اپنی چھوٹی بہن کو دبئی جانے سے روکنے کے لیے کیا تھا۔ پولیس نے بھائی کو حراست میں لے لیا۔