ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں ہلاک کردیا جبکہ ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق  ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔