حکومت سے بات چیت کہاں تک پہنچی؟ صدرمملکت عارف علوی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تفصیلات سےآگاہ کریں گے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج 3روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جہاں عمران خان سے ملاقات میں اسحاق ڈار کی جانب سے میثاق معیشت کی پیشکش کا معاملہ زیر غور آئے گا۔
صدر مملکت لاہورمیں کپتان کواسحاق ڈار کی جانب سے میثاق معیشت کے امور پربریف کریں گے جبکہ 3 روزہ دورہ لاہور میں صدرعارف علوی وزیراعلیٰ پنجاب سے بھی ملیں گے۔
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کتنے دورس ثابت ہونگے یہ تو وقت ہی بتائے گا مگر اس وقت سب سے زیادہ ضروری ملکی معیشت کو سنبھالا دینا ہے جو سیاسی لیڈر شپ کو اہم ذمہ داری سمجھ کر نبھانا ہوگی






