تحریک انصاف کے مستعفی ممبران تنخواہیں نہیں لے رہے: فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، مستعفی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آج اسپیکر کو خط لکھا جا رہا ہے اور کہا ہے کہ وقت بتائیں کب ممبران اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے ایک بار پھر آپ کے پاس آئیں تا کہ نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کل سپریم کورٹ میں کہا گیا کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نہیں آ رہے لیکن تنخواہ لے رہے ہیں، جج صاحبان کو میڈیا پر آنے والی ہر خبر کو پہلے تصدیق کے عمل سے گزارنا چاہئے حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک اور حکومتی جھوٹ تھا مستعفٰی ممبران کی تنخواہیں معطل ہیں اور کسی ممبر کو تنخواہ نہیں مل رہی۔

آج اسپیکر کو خط لکھا جا رہا ہے اور کہا ہے کہ وقت بتائیں کب ممبران اسمبلی اپنے استعفوں کی تصدیق کیلئے ایک بار پھر آپ کے پاس آئیں تا کہ نیا انتخابی عمل شروع کیا جا سکے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 15, 2022