تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے حکومتی اتحاد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایک ہی نتخابی نشان پر الیکشن لڑلیں کیوں کہ عوام پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کو ایک ہی سمجھتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، کرپٹ اشرافیہ قابض رہیں گے یا عوام کی حکمرانی، فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے۔
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ پی ڈی ایم میں جمہوریت ہوتی تو نئے انتخابات کی راہ ہموار کرتے، پوری قوم عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ محلاتی سازشیں اور بیساکھیاں پی ڈی ایم کے کسی کام نہیں آنے والیں، پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکلنے والا ہے۔






