عمران خان کا اگلے جمعہ کو اسمبلیاں توڑنے کا اعلان

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا مقصد صرف انتخابات کو التواء میں ڈالنا ہے، انہیں پتہ ہے جب بھی الیکشن ہوئے یہ ہار جائیں گے، میں سمجھتا ہوں یہ اکتوبر میں بھی الیکشن نہیں کروائیں گے، معیشت نیچے جارہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری آدھی رہ گئی ہے۔
قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف ملک کا دیوالیہ کرکے گئے تھے، 30 سال سے جو ملک کو لوٹ رہے تھے انہیں اوپر بٹھادیا گیا، جب تک شفاف الیکشن نہیں ہوں گے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میرے پاس بیرون ملک بہت مواقع تھے لیکن ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دی، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ مایوسی کی وجہ سے 7 ماہ میں ساڑھے 7 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے، پچاس سال میں آج ملک میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، ہماری حکومت میں 17 سال بعد معیشت بہتر ہورہی تھی، پچھلے سال کے مقابلے میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری آدھی ہوگئی ہے، آج بیرون ملک اور پاکستان سے سرمایہ کاروں کو موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ڈالرز نہیں آرہے تھے پھر بھی ہم نے معیشت کو اوپر اٹھایا، ہمارے دور میں بیرون ملک پاکستانی ریکارڈ سرمایہ کاری کررہے تھے، ہمارے دور میں 33 ارب ڈالر کی ریکارڈ برآمدات تھیں، ہمارے دور میں 6100 ارب روپے کی ٹیکس کلیکشن تھی۔
عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے پاس کوئی روڈ میپ نہیں، یہ کینسر کا علاج ڈسپرین سے کرنا چاہ رہے ہیں، ان کا مقصد صرف الیکشن کا التواء ہے، یہ الیکشن سے خوفزدہ ہیں، انہیں ڈر ہے جب بھی الیکشن ہوں گے ہار جائیں گے، یہ اکتوبر میں بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔
انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو بددیانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا ہے، اسی الیکشن کمیشن کیخلاف سپریم کورٹ کے پاس گئے تو وہ مان گئے تھے، اس الیکشن کمیشن نے وہاں جاکر کہا کہ 7 ماہ تک الیکشن نہیں کرواسکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا، چین نے درجنوں وزراء کو کرپشن پر پکڑا، کرپشن روکے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
عمران خان کہتے ہیں کہ نیب قوانین میں ایسی ترامیم کردی گئیں جس کی بدولت نواز شریف، شہباز شریف اور ان کا خاندان کیسز سے پاک ہوگیا۔