مسلم لیگ ق نے کامل علی آغا کی بنیادی رکنیت ختم کردی، سینیٹر شپ بھی کالعدم قرار دے دی گئی۔مسلم لیگ ق کے سیکریٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے کامل علی آغا کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے برخاست اور سینیٹر شپ کالعدم قرار دے دی گئی۔
طارق بشیر چیمہ کی جانب سے جاری خط میں بتایا گیا ہے کہ سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس بھیجا گیا، کامل علی آغا غیر قانونی اور غیرآئینی اقدام کی وضاحت نہ کرسکے۔
خط میں کامل علی آغا پر الزام لگایا گیا ہے کہ آپ نے پاکستان مسلم لیگ (ق لیگ) کے صدر چوہدری شجاعت کی عزت اور مرتبے کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا، آپ نے پارٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جس سے پارٹی کو بے پناہ نقصان پہنچا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ کامل علی آغا کو نا صرف پارٹی عہدے بلکہ پارٹی رکنیت سے بھی برخاست کیا جاتا ہے۔






