ایوانِ صدر نے صدرِ مملکت عارف علوی کے بیان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ صدر عارف علوی سے غلط بیان منسوب کیا گیا جس کے مطابق صدر نے کہا کہ سابق آرمی چیف اور ان کی ٹیم نے سینیٹ، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی مددکی۔
ایوان صدر کا کہنا ہےکہ بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، صدر کے بیان کو توڑ مروڑ کر خود بناکر پیش کیا گیا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے جس میں ان سے منسوب بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بتایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے سینیٹ اور الیکشن کے دوران پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ مدد کے حوالے سے ان سے غلط طور پر منسوب بیان کا نوٹس لیا ہے۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا ہے کہ مذکورہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر نقل کیا گیا ہے، یہ خود ساختہ اور من گھڑت ہے۔
بیان کا پس منظرصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گزشتہ رات کراچی می ایک عشایئے کے دوران ملک کی کاروباری برادری اور اہم سرمایہ کاروں سے بات چیت کی تھی۔
اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ عمرا ن خان 25 مئی کی کال نہ دیتے تو شاید انتخابات کے حوالے سے سمجھوتہ ہوجاتا۔






