40ملین فالورز رکھنےوالے سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

 ٹوئٹر پر 40ملین فالورز رکھنے والے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔بھارتی سپر اسٹار سلمان خان ٹوئٹر پر سب سے ذیادہ فولو کی جانے والی شخصیات میں 40 ملین فالورز کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیکرز کی طرف سے بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان سمیت اہم شخصیات کا…
ہیکرز نے ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کو دھمکی کی دی ہے کے اگر شرائط ان نا مانی گئیں تو 400ملین ٹوئٹر اکاؤنٹس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر ریلیز کردیا جائے گا۔
حالیہ رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا ہیک کئے جانے والا ٹوئٹر اکاؤنٹ فروخت کیلئے دستیاب ہے، نا صرف سلمان خان بلکہ گوگل کے سی ای او سندر پیچائی اور امریکی گلوکار چارلی پو سمیت مختلف سیلیبریٹیز کے اکاؤنٹ بھی ہیک کئے جا چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز کی طرف سے ٹوئٹر پوسٹ کے ذریعے ہیک کئے گئے ڈیٹا کا ثبوت پیش کیا گیا جس میں سلمان خان سمیت اہم شخصیات کے فون نمبرز، ای میل ایڈریس اور دیگر اہم معلومات موجود ہیں۔