جنگل کے بادشاہ کا منفرد اندازسوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا

 کینیا کے نیشنل پارک میں سکون سے بیٹھے شیر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔لوگوں نے بالوں کی خوبصورتی کے ٹوٹکے پوچھ لیے۔سوشل میڈیا صارفین نے پارک میں سکون سے بیٹھ کر موسم کا مزہ لیتے شیر کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ جنگل کے بادشاہ کے پاس خود کے لیے بس…
شیر کے تیز ہوا سے اڑتے بال دیکھ کر ایک صارف نے پوچھا کون سا شیمپو استعمال کرتے ہوتو کسی نے شیر سے بالوں کی دیکھ بھال کا طریقہ پوچھ لیا۔کسی صارف نے شیر کو شاندار جانور قرار دیتے ہوئے دعا کی کہ وہ کسی شکاری کی بھینٹ نہ چڑھ جائے۔ شیر کی وائرل ویڈیو اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

The king in Masai Mara National Reserve, Kenya pic.twitter.com/OSR7rswdxw
— Gabriele Corno (@Gabriele_Corno) December 27, 2022