آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں: اعظم نذیر تارڑ

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اپنے ایک بیان میں ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کوغیرآئینی قراردیتے ہوئے  اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ آئین میں ٹیکنوکریٹ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ اگروقت سے پہلے اسمبلیاں جاتی ہیں تو نوے روز میں الیکشن ہونگے، ٹیکنو کریٹ حکومت کسی کی خواہش ہو سکتی ہے عملی طورپرایسا ممکن نہیں۔