نئے سال 2023 کا آغاز کہاں سے ہوگا؟

سال 2023 شروع ہونے میں کچھ ہی گھنٹے رہ گئے ہیں۔
سال 2023 کا آغاز بحرالکاہل میں واقع دائرہ نما جزیرے کرسمس سے ہوگا۔
کرسمس نامی جزیرے میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق آج دوپہر 3 بجے ہوگا۔
پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر سوا 3 بجے نیوزی لینڈ اور شام 6 بجے آسٹریلیا میں سال 2023 کا آغاز ہوجائے گا۔
دنیا میں نیووے (برطانیہ کے زیرتحت) اور امریکی سمووا وہ آبادی والے مقامات ہیں جو سب سے آخر میں سال نو کا استقبال کرتے ہیں۔