10 ماہ میں اپنے کیسیز ختم اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اتحادی حکومت نے 10 ماہ اپنے کیسیز ختم اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بینا میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ 10 ماہ میں اپنے کیسیز ختم اورغریب سے روٹی  کانوالہ چھین لیا، عنقریب انکے کیسوں کا اور اورسیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، معاشی سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی، ٹیکنیکل یا نگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیا کرے گی، 77 وزرا میں اسحاق ڈارکی جعلی منصوبہ بندی اور بلاول کے فضائی دورے سب ناکام ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی فیصلہ چیلنج
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم  پراسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آبا میں ریفنڈم ہوگا، جو عوام کے ساتھ ہاتھ کرے گا، وہ پشتائے گا، ترسیلات زربرامدات اور سرمایہ کاری میں کمی مہنگائی 30 فیصد بڑھ گی، 10 جنوری تک 1.3 ارب ڈالر دینے ہیں، نئے سال MQM ایک اور باپ پارٹی نیک ہوجائے گی۔

10ماہ میں اپنےکیسیزختم اورغریب سےروٹی کانوالہ چھین لیاعنقریب انکےکیسوں کااوراورسیزووٹوں کافیصلہ سپریم کورٹ کرےگی معاشی سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی ٹیکنیکل یانگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیاکرےگی77وزرامیں اسحاق ڈارکی جعلی منصوبہ بندی اوربلاول کےفضائی دورےسب ناکام ہوئے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 31, 2022