الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کیا وہ حکومت کی ‘بی ٹیم’ ہے: عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کیا وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر کے الیکشن کمیشن نے پھر ثابت کر دیا کہ وہ حکومت کی بی ٹیم ہے۔
یہ بھی پرھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عدالتی فیصلہ چیلنج
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) عوام سے خوفزدہ اور بلدیاتی سمیت تمام الیکشنز سے فرار اختیار کر رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ رائے دہی سب کا بنیادی حق اور جمہوریت کی علامت ہے۔ پی ٹی آئی اس عزم کے ساتھ کھڑی ہے۔

By not implementing IHC orders to hold LG elections in Islamabad today, ECP has again shown it is B team of Imported Govt & its backers. PDM, fearful of the people, is running away from all elections. Right to vote is a fundamental democratic norm & PTI stands committed to it.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 31, 2022