کروڑ پتی خاتون کا رشتے کیلئے بل بورڈ پر اشتہار

روس کی کروڑپتی 26 سالہ خاتون ماریہ مولونوا نے رشتے کیلئے بل بورڈ پر اشتہار لگا دیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین پر حملوں کے باعث روس میں کئی ڈیٹنگ ایپ غیر فعال ہیں، پابندیوں کے پیش نظر روس کی 26 سالہ کروڑ پتی بزنس ویمن نے بل بورڈ پر اشتہار لگا دیا ہے۔
اس اشتہار پر جب ورلڈ ٹور پر نکلے یوکرین کے 26 سالہ بزنس مین کارخوشا کی نظر پڑی تو اس نے خاتون کو سادہ نوٹ لکھ کر شادی کی خواہش کا اظہار کردیا اور بورڈ پر لکھا کہ ملینیئر ادھر دیکھو میں یہاں ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ میں جنگ کا حمایتی نہیں ہوں اور نہ ولادمیر کی عزت کرتا ہوں، نہ ہی میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہاں کیا ہوالیکن مجھے روسی خاتون پسند ہیں اور جب میں نے یہ اشتہار دیکھا تو مجھے روسی خاتون اپنی آئیڈیل لگی لہٰذا میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں جواب کیلئے ایک بل بورڈ لگواؤں گا کیوں کہ میں ابھی ماریہ کے شہر نہیں جاسکتا لیکن انہیں اپنی زندگی کا حصہ بنانا چاہتا ہوں۔