ملک کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج، موٹرویز متعدد مقامات پر بند

ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی دھند کا راج ہے جس کی باعث متعدد مقامات پر موٹر ویز کو بند کیا گیا ہے۔
پنجاب میں پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے ایم-3، فیض پور سے رجانہ تک، ملتان فیصل آباد موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک بند کی گئی ہے۔
سکھر ملتان موٹر وے ایم-5 مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند ہے۔
لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 دھند کے سبب مکمل بند کردی گئی ہے، جبکہ قومی شاہراہوں پر بھی دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہے۔
موٹر وے پولیس کی جانب سے شہریوں کو محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ہے۔