مریم نواز کو (ن) لیگ میں نئی ذمہ داریاں مل گئیں

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا اور پارٹی کی باگ دوڑ مریم نواز کے حوالے کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) لیگ کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، نوٹیفکیشن پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے دستخطوں سے جاری ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف نے مریم نواز شریف کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کر دیا ہے اور پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز شریف کو سونپ دی گئی ہے، مریم نواز تمام سطحوں پر پارٹی کو ری آرگنائز کریں گی۔
اس فیصلے کے حوالے سے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز کو مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا شہباز شریف نے @MaryamNSharif مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا pic.twitter.com/EpiXh0t32P
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 3, 2023