سرکس شو میں شیر کا ٹرینر پر حملہ، ویڈیو وائرل

سرکس شو کے دوران شیر نے ٹرینر پر حملہ کر دیا جس کی خطرناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
یہ واقعہ اٹلی میں پیش آیا جہاں کرتب دکھاتے ہوئے ایک شیر اچانک بپھر گیا۔ اس نے ٹرینر کی ٹانگ کو دبوچ کر گھسیٹا اور گردن پر بھی شکنجہ کس لیا۔
شیر کے حملہ آور ہونے پر تماشائیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور سب چلانے لگے۔ عملے نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے خطرناک حملے میں ٹرینر کو خوش قسمتی سے بچا لیا۔
سرکس شو انتظامیہ نے اپنے فیس بک پیج سے لکھا کہ شیر کے حملے میں ٹرینر خوش قسمتی سے بچ گئے، وہ انتہائی پروفیشنل ٹرینر ہیں۔
انتظامیہ نے بتایا کہ ٹرینر کو معمولی زخم آئے ہیں، ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

Incidente al Circo per #ivanorfei, attaccato alle spalle da una Tigre davanti ai bimbi del pubblico Ricoverato in codice rosso#circo #Orfei pic.twitter.com/VgYDvuxkJT
— SALLY (@LaSamy65280885) December 31, 2022