آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بدھ 4 جنوری کو سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں اہم ملاقات کی۔
سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق رياض ميں ہونے والی ملاقات ميں عسکری اور دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔
ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران سعودی وزیر دفاع نے دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پرزوردیا ۔ شہزادہ خالد بن سلمان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد بھی دی۔
دوسری جانب پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر چار سے دس جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں۔
عسکری ادارے کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر دونوں برادر ممالک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، فوجی تعاون اور تعلقات پر توجہ رکھی جائے گی۔ دوروں کے دوران قومی سلامتی سے متعلق امور پر بات چیت کی جائے گی۔
ملاقات میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور اور چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد عرفان اور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر محمد عاصم شریک تھے۔
ملاقات میں سعودی چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دیگر اعلی حکام بھی موجود رہے۔
سُعدت بلقاء معالي رئيس أركان الجيش الباكستاني الفريق الأول عاصم منير. أكدنا الشراكة الإستراتيجية بين بلدينا الشقيقين، واستعرضنا العلاقات الثنائية في المجال الدفاعي والعسكري، وناقشنا أوجه التعاون المشترك، وسبل تطويره وتعزيزه. pic.twitter.com/nJfqVUmbox
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) January 4, 2023






