تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر خطر ناک حد تک گر چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لیے بندے اٹھا رہے ہیں۔ ملک چلانے والوں کا کوئی حال نہیں ہے۔
ذر مبادلہ کے ذخائر خطرناک حد تک گر چکے ہیں اور ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پر کھڑا ہے، اور یہاں کالی ویگو ڈالے سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنے کے لئے بندے اٹھا رہے ہیں. کوئی حال نہیں ملک چلانے والوں کا
— Asad Umar (@Asad_Umar) January 7, 2023
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا تھا کہ مہنگائی کی شرح 31 فیصد اضافے کے ساتھ پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ ابھی بھی عوام نے حیران کن صبر کا مظاہرہ کیا ہے ورنہ اس معاشی تباہی کے بعد ردعمل نہ آنا حیران کن ہے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خطرہ اس بات کا ہے کہ اگر ملک میں کسی قیادت کے بغیر احتجاج شروع ہو گیا تو اس انتشار کو کون روکے گا؟






