وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر کو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر سے ٹیلیفون پرگفتگو میں انہیں سیلاب کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وفد جلد پاکستان آئے گا ۔ آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائرکٹر کو بتا دیا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرنے کے بارے میں پرعزم ہیں۔
In a phone call with Managing Director of the IMF yesterday, I told her about the government’s resolve to complete the terms of IMF’s program. I also explained Pakistan’s economic difficulties especially after the devastating floods. IMF delegation will come to Pakistan soon.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 7, 2023






