کراچی سے خیبر تک آٹے کا بحران سنگین ہوگیا، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آٹے کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ سے غریب پریشان ہونے لگا، سبسڈائزڈ آٹا بھی دستیاب نہیں۔ بنوں میں سستے آٹے کے حصول کے لیے خواتین کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنوں میں کوہاٹ چونگی روڈ پر خواتین نے سرکاری اٹے کے حصول کے لیے بنوں کوہاٹ روڈ پر دھرنا دیکر ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
مظاہرین کے مطابق تین دیہات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر صرف تیس تھیلے آٹے آتا ہے۔ ہم کئی کئی روز تک ایک تھیلے کے لئے آتے ہیں اور خالی ہاتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔
دوسری جانب سندھ بھر میں آٹے کے بحران کے خلاف شہری احتجاج کر رہے ہیں وہیں گزشتہ دنوں میرپور خاص میں سستے آٹے کے حصول کے لیے آنے والا شہری ہجوم میں بھگدڑ مچنے سے جان کی بازی ہار گیا تھا۔

