پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو خطرہ بیرونی طاقت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیرخزانہ نے 6 ارب ڈالر کمرشل اکاونٹ کاحوالہ دے کر فارن اکاؤنٹ ہولڈروں کوخوف زدہ کردیا، معاشی سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔
سابق وفاقی وزیرکا کہنا ہے کہ غریب اور مقروض کا کوئی ملک دوست نہیں ہوتا اسے استعمال کیا جاتا ہے، پاکستان کوخطرہ بیرونی طاقت سےنہیں ملک کےاندر سے ہے، ملک بچانے کا فیصلہ شفاف الیکشن کریں گے۔
شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سے اہم سیاست شروع ہونے جارہی ہے۔ 100دن میں حکومت کے ہنی مون کو الیکشن شیڈول سے گزرنا ہوگا۔ حکومت کی کوئی ساکھ نہیں۔ UAE نے پیسے واپس منگوا لیے۔ سعودی عرب میں آرمی چیف کی وجہ سےمددمل سکتی ہے، ان کی وجہ سے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ 77وزراء 165 لگثری گاڑیاں اور چارٹر جہاز کے لیے پیسے ہیں، آٹے کے تھیلے کے لیے پیسے نہیں۔

وزیرخزانہ نے6ارب ڈالرکمرشل اکاونٹ کاحوالہ دےکر فارن اکاؤنٹ ہولڈروں کوخوف زدہ کردیامعاشی سیاسی عدم استحکام صوبائی یکجہتی کےلیےبھی خطرہ ہےغریب اورمقروض کاکوئی ملک دوست نہیں ہوتااسےاستعمال کیاجاتاہےپاکستان کوخطرہ بیرونی طاقت سےنہیں ملک کےاندرسےہےملک بچانے کافیصلہ شفاف الیکشن کریں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 9, 2023